دہلی اور قومی دارالحکومت میں آج صبح سے ہی مون سون بارش کی بوندا باندی ہو رہی ہے۔ اس بار دہلی میں مون سون نے دیر سے دستک دی ہے۔
نئی دہلی: چلچلاتی دھوپ سے پریشان قومی دارالحکومت دہلی والوں کو منگل کی صبح مون سون کی پہلی بارش نے گرمی سے راحت دی ہے۔
دہلی اور قومی دارالحکومت میں آج صبح سے ہی مون سون بارش کی بوندا باندی ہو رہی ہے۔ اس بار دہلی میں مون سون نے دیر سے دستک دی ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ گزشتہ 15 برسوں میں پہلی بار مون سون اتنی دیر سے دہلی پہنچا ہے۔ عام طور پر مون سون 27 جون تک یہاں پہنچ جاتا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق دہلی میں صبح 7 بجے سے صبح 8.30 بجے تک متعدد علاقوں میں موسلا دھار بارش ہوئی۔
صفدرجنگ میں 2.5 سینٹی میٹر، آیا نگرمیں 1.3، پالم میں 2.4 سینٹی میٹر اور رج میں 1.0 سینٹی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
محکمہ موسمیات نے آج دہلی اور اس سے ملحقہ علاقوں میں ہلکی سے اوسط بارش کی پیش گوئی کی تھی۔