منگل, مارچ 28, 2023
Homeسیاستآبادی کنٹرول قانون آر ایس ایس کا ایجنڈا ہے: آر جے ڈی

آبادی کنٹرول قانون آر ایس ایس کا ایجنڈا ہے: آر جے ڈی

آر جے ڈی کے چیف ترجمان اور پارٹی کے منیر سے رکن اسمبلی بھائی ویریندر نے واضح طور سے کہا کہ آبادی کنٹرول قانون آر ایس ایس کا ایجنڈا ہے۔ ایک فرقہ کے لوگوں کے خلاف اس طرح کا قانون بناکر گھیرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

پٹنہ: بہار کی اہم اپوزیشن راشٹریہ جنتا دل (آرجے ڈی) نے اترپردیش میں آبادی کنٹرول قانون نافذ کرنے کے فیصلے کو راشٹریہ سوئم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کا ایجنڈہ قرار دیا ہے۔

آر جے ڈی کے چیف ترجمان اور پارٹی کے منیر سے رکن اسمبلی بھائی ویریندر نے منگل کو واضح طور سے کہا کہ یہ آر ایس ایس کا ایجنڈا ہے۔ ایک فرقہ کے لوگوں کے خلاف اس طرح کا قانون بناکر گھیرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر کوئی بھی قانون ملک میں یا پھر ریاست میں بنے تو اس کے لئے پہلے کل جماعتی میٹنگ طلب کر کے سب کی رائے لی جانی چاہئے۔ اس کے بعد جو بھی رائے بنے ویسا کام ہونا چاہئے۔

آر جے ڈی رکن اسمبلی نے کہا کہ فی الحال آبادی کنٹرول پر کوئی قانون نہیں بننا چاہئے۔ وزیراعلیٰ نتیش کمار نے ٹھیک ہی کہا ہے پہلے لوگوں کو تعلیم یافتہ ہونا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ مسٹر کمار کی بات تو درست ہے لیکن گذشتہ پندرہ سالوں سے وہ وزیراعلیٰ ہیں اور انہوں نے ریاست میں تعلیم کا بیڑہ غرق کردیا ہے۔ ریاست میں تعلیم کی سطح مزید گر گئی ہے۔

انہوں نے الزام عائد کیا کہ مسٹر کمار آر ایس ایس کے ماڈل پر چلنا چاہ رہے ہیں۔ وزیر اعلیٰ کو واضح طور پر لوگوں کے سامنے آکر کہنا چاہئے کہ وہ اس قانون یا ایسے ماڈل کو بہار میں نافذ نہیں کریں گے۔

Stay Connected

1,388FansLike
170FollowersFollow
441FollowersFollow
RELATED ARTICLES

Stay Connected

1,388FansLike
170FollowersFollow
441FollowersFollow

Most Popular

Recent Comments