ہفتہ, اپریل 1, 2023
Homeسیاستاٹاوہ بلاک پرمکھ انتخاب کے دوران فائرنگ

اٹاوہ بلاک پرمکھ انتخاب کے دوران فائرنگ

اٹاوہ کے بڈپورا بلاک پرمکھ کے انتخاب میں ووٹنگ میں تشدد پر آمادہ بی جے پی کارکنوں نے فائرنگ کی۔ جسے روکنے کی کوشش میں پہنچے ایس پی سٹی پرشانت کمار کو ایک بی جے پی لیڈر نے تھپڑ رسید کردیا۔

اٹاوہ: اترپردیش کے ضلع اٹاوہ کے بڈپورا بلاک پرمکھ کے انتخاب میں ووٹنگ میں تشدد پر آمادہ بی جے پی کارکنوں نے فائرنگ کی۔ جسے روکنے کی کوشش میں پہنچے ایس پی سٹی پرشانت کمار کو ایک بی جے پی لیڈر نے تھپڑ رسید کردیا۔

ایس پی سٹی کو تھپڑ مارنے سے مشتعل پولیس نے آنسو گیس کے گولے چھوڑے اور ہنگامے کے سبب ووٹنگ بھی ایک گھنٹوں تک متاثر رہی۔

ایس ایس پی ڈاکٹر برجیس کمار سنگھ نے آج یہاں بتایا کہ ووٹنگ کے دوران باہر شرپسند عناصر نے فائرنگ و ہنگامہ کیا ہے۔ ایس پی سٹی پر بھی ہاتھ اٹھانے کی بات سامنے آئی ہے۔ ویڈیو فوٹیج نکلوائی جارہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ موقع سے 7 کھوکھے برآمد کئے گئے ہیں۔ سبھی شرپسند عناصر کی شناخت کی جا رہی ہے۔

اٹاوہ میں بڈپورا بلاک میں پرمکھ کا انتخاب بی جے پی و ایس پی دونوں کے لئے ہی وقار کا سوال ہے۔ ایس پی کی جانب سے ایم ایل سی راکیش یادو کے بھتیجے آنند یادو ٹنٹی امیدوار ہیں۔ جبکہ بی جے پی کی جانب سے گنیش راجپوت ہیں۔بی جے پی رکن اسمبلی سریتا بھدوریا، ضلع صدر اجے دھاکرے کا آبائی بلاک ہونے سے اس سیٹ پر بی جے پی کا وقار بھی داؤ پر ہے۔

اس دوران بی جے پی ضلع صدر اجے دھاکرے، رکن اسمبلی سریتا بھدوریا نے ایس پی سٹی پر ان کے کارکنوں پر لاٹھیاں برسانے کا الزام لگایا۔ وہیں ایس پی سٹی پرشانت کمار نے کہا کہ آپ کے لوگوں نے تھپڑ مارا ہے۔ حالانکہ بی جے پی لیڈروں نے کسی کو بھی تھپڑ مارنے سے انکار کیا ہے۔ اس دوران ایک گھنٹے تک ہنگامہ کیا اور ووٹنگ متاثر رہی ہے۔

Stay Connected

1,388FansLike
170FollowersFollow
441FollowersFollow
RELATED ARTICLES

Stay Connected

1,388FansLike
170FollowersFollow
441FollowersFollow

Most Popular

Recent Comments