کوورنا پابندیوں کے تحت پاکستان نے مارچ 2020 میں سفر پر پابندی عائد کردی تھی، جس کی وجہ سے ہندوستانی شہری یہاں کے مختلف حصوں میں پھنسے ہوئے تھے۔
لاہور: کووڈ ۔ 19 کے تناظر میں سرحد بند ہونے کی وجہ سے پاکستان میں پھنسے 450 سے زیادہ ہندوستانی شہری کو پیر کے دن وطن واپس بھیج دیا گیا۔
پاکستانی اخبار ڈان کی رپورٹ کے مطابق کوورنا پابندیوں کے تحت پاکستان نے مارچ 2020 میں سفر پر پابندی عائد کردی تھی، جس کی وجہ سے ہندوستانی شہری یہاں کے مختلف حصوں میں پھنسے ہوئے تھے۔ ویسے خصوصی انتظامات کے تحت دونوں ممالک کے شہریوں کے جتھے کو وقفہ وقفہ سے وطن بھیجا جاتا رہا ہے۔
پیر کو ہندوستان واپس آنے والوں میں کشمیری طلبا بھی شامل تھے۔ جو پاکستانی تربیتی اداروں میں پیشہ ورانہ کورس کررہے تھے۔ ہندوستانی شہریوں کے واپس آنے کا عمل صبح گیارہ بجے شروع ہوا اور پورے دن جاری رہا۔ انہیں خصوصی انتظامات کے درمیان ملک کے مختلف حصوں سے واگھا بارڈر پر پہنچایا گیا۔
پاکستان میں ہندوستانی ہائی کمیشن نے 405 ہندوستانی شہریوں، 48 این او آر آئی (ہندوستان واپس آنے کیلئے ناقابل اعتراض) ویزہ ہولڈروں اور این او آر آئی ویزہ ہولڈروں کے آٹھ رشتہ داروں کو پاکستان سے ہندوستان بھیجے جانے کا انتظام کیا تھا۔