منگل, مارچ 28, 2023
Homeصحتآکسیجن کی کمی سے امرتسر میں 6 کورونا مریضوں کی موت

آکسیجن کی کمی سے امرتسر میں 6 کورونا مریضوں کی موت

امرتسر کے نیل کانٹھ اسپتال کے ایم ڈی نے بتایا کہ آکسیجن کی کمی کی وجہ سے پانچ مریضوں کی موت ہوگئي۔ یہاں پچھلے 48 گھنٹے سے آکسیجن کی کمی ہے اور انتظامیہ کا کہنا ہے کہ سرکاری اسپتالوں سے پہلے پرائیویٹ اسپتالوں کو آکسیجن نہیں دی جاسکتی ہے۔

امرتسر: پنجاب میں امرتسر کے نیل کانٹھ اسپتال میں آکسیجن کی کمی کے باعث 6 کورونا مریضوں نے دم توڑ دیا، جبکہ ایک کی حالت تشویشناک ہے۔

اطلاع ملتے ہی اہل خانہ موقع پر پہنچ گئے اور اسپتال انتظامیہ کے خلاف ہنگامہ برپا کردیا۔

دوسری جانب اسپتال کے ایم ڈی نے بتایا کہ آکسیجن کی کمی کی وجہ سے پانچ مریضوں کی موت ہوگئي۔ یہاں پچھلے 48 گھنٹے سے آکسیجن کی کمی ہے اور انتظامیہ کا کہنا ہے کہ سرکاری اسپتالوں سے پہلے پرائیویٹ اسپتالوں کو آکسیجن نہیں دی جاسکتی ہے۔ اسپتال کی انتظامیہ نے ضلع انتظامیہ پر الزام لگایا ہے کہ وہ اسپتالوں کو آکسیجن کی فراہمی یقینی نہیں بنا رہی ہے۔

قابل ذکر ہے کہ پنجاب کے وزیر اعلی کیپٹن امریندر سنگھ نے وزیر اعظم کے ساتھ منعقدہ ورچوئل جائزہ اجلاس کے دوران ریاست میں آکسیجن کی کمی کا معاملہ اٹھایا تھا۔ وزیر اعلی نے آکسیجن کی سپلائي کی مناسب مشینری بنانے کے لئے ضروری اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

جمعہ کے روز ڈسٹرکٹ ڈپٹی کمشنر گرپریت سنگھ کھیرا نے بھی حکم جاری کیا تھا کہ جن اسپتالوں میں آکسیجن کی کمی ہے وہاں کے مریضوں کو گرو نانک دیو اسپتال منتقل کیا جائے۔

Stay Connected

1,388FansLike
170FollowersFollow
441FollowersFollow
RELATED ARTICLES

Stay Connected

1,388FansLike
170FollowersFollow
441FollowersFollow

Most Popular

Recent Comments