دہلی میں راجستھان کے وزیر اعلیٰ کے کمرے میں آگ پر قابو پا لیا گیا

 دہلی کے جودھ پور ہاؤس میں وزیر اعلی بھجن...

بھارت نے نئی نسل کی آکاش میزائل کا کامیاب تجربہ کیا

ڈی آر ڈی او نے نئی نسل کی ’آکاش...

تلنگانہ حکومت نئی برقی پالیسی لانے کا فیصلہ کرتی ہے

تلنگانہ حکومت نے نئی برقی پالیسی لانے کا فیصلہ...

ملک میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 53 ہزار سے زیادہ نئے کیسز

مرکزی وزارت صحت کی جانب سے بدھ کے روز جاری اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 53480 نئے کیسز سامنے آئے۔ اس کے بعد متاثرین کی تعداد ایک کروڑ 21 لاکھ 49 ہزار 335 ہو گئی ہے۔ وہیں اس دوارن 53480 مریض صحتیاب ہوئے ہیں۔

نئی دہلی: گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا وائرس (کووڈ-19) کے کیسز میں معمولی کمی درج کی گئی ہے اور یہ تقریباً 53 ہزار ہیں۔

مرکزی وزارت صحت کی جانب سے بدھ کے روز جاری اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 53480 نئے کیسز سامنے آئے۔ اس کے بعد متاثرین کی تعداد ایک کروڑ 21 لاکھ 49 ہزار 335 ہو گئی ہے۔ وہیں اس دوارن 53480 مریض صحتیاب ہوئے ہیں۔ مجموعی طور پر اب تک 15493301 مریض کورونا سے نجات پا چکے ہیں۔ فعال کیسز 552566 ہو گئے ہیں۔ اس دوران مزید 354 مریضوں کی موت کے ساتھ اس بیماری سے ہلاکتوں کی تعداد 162568 ہو گئی ہے۔

ملک میں ریکوری ریٹ جزوی طور پر کم ہو کر 94.11 فیصد اور فعال کیسز کی شرح بڑھ کر 4.55 فیصد ہو گئی ہے جبکہ شرح اموات کم ہو کر 1.34 فیصد ہو گئی ہے۔

مہاراشٹر کورونا کے فعال کیسز 3559 بڑھ کر 341887 ہو گئی ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹوں میں ریاست میں مزید 23820 مریض صحتیاب ہوئے، مجموعی طور پرکورونا کو شکست دینے والوں کی تعداد 2377127 تک پہنچ گئی ہے جبکہ مریضوں کی موت سے ہلاکتوں کے اعداد و شمار بڑھ کر 54422 ہو گئے ہیں۔