اغوا کے 4 ماہ بعد پاکستانی صحافی گھر لوٹا

پاکستان میں چار ماہ پہلے اغوا ہوئے مشہور صحافی...

راہل گاندھی نے چھتیس گڑھ میں ’آواس نیائے یوجنا‘ کیا لانچ

کانگریس لیڈر راہل گاندھی پیر کے روز چھتیس گڑھ...

افغانستان: انجن میں پانی بھرنے سے دھماکہ، ایک ہی خاندان کے 10 افراد ہلاک

افغانستان کے صوبے اورزگان میں ایک منی وین کے انجن میں پانی بھرنے سے دھماکہ، ایک ہی خاندان کے 10 افراد ہلاک ہوگئے۔ ہلاک ہونے والوں میں تین کم عمر بچے بھی شامل تھے جبکہ ؍دولہا اور ؍دلہن دوسری گاڑی میں ہونے کی وجہ سے بچ گئے۔

کابل: افغانستان کے صوبے اورزگان میں ایک منی وین کے انجن میں پانی بھر جانے سے اس میں ہونے والے دھماکے کے بعد آگ لگ گئی. اس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 10 افراد ہلاک ہو گئے۔

افغان میڈیا کے مطابق اورزگان کے پولیس ترجمان نے بتایا کہ بدقسمت خاندان شادی کی ایک تقریب میں شرکت کے بعد واپس اپنے گھر جا رہا تھا کہ ان کی گاڑی دریائے ہلمند میں پھنس گئی۔

پولیس ترجمان کے مطابق دریا میں پانی کا دباؤ اس قدر شدید تھا کہ پانی گاڑی کے انجن میں داخل ہو گیا اور انجن زوردار دھماکے سے پھٹ گیا جس سے گاڑی میں آگ لگ گئی۔

اورزگان پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ آگ نے آنا فاناٍ پوری گاڑی کو اپنی لپیٹ میں لے لیا جس کے نتیجے میں گاڑی میں موجود ایک ہی کنبہ کے 10 افراد ہلاک ہو گئے۔ ہلاک ہونے والوں میں تین کم عمر بچے بھی شامل تھے جبکہ دولہا اور دلہن دوسری گاڑی میں ہونے کی وجہ سے بچ گئے۔

× Join Whatsapp Group