ڈوڈہ: سڑک حادثہ میں چھ لوگوں کی موت

ڈوڈہ کے رال نالہ میں شام تقریباً ساڑھے چھ بجے ایک وین حادثہ کا شکار ہوکر تقریباً 200 میٹر کھائی میں گر گئی جس سے دو خواتین، دو مردوں اور ایک بچے کی موت ہوگئی۔

جموں: جموں و کشمیر کے ڈوڈہ ضلع میں ایک وین کے سڑک سے پھسل کر کھائی میں گرجانے سے ایک بچے سمیت چھ لوگوں کی موت ہوگئی۔

پولیس نے یہاں بتایا کہ ڈوڈہ کے رال نالہ میں شام تقریباً ساڑھے چھ بجے ایک وین حادثہ کا شکار ہوکر تقریباً 200 میٹر کھائی میں گر گئی جس سے دو خواتین، دو مردوں اور ایک بچے کی موت ہوگئی۔ مرنے والوں کی شناخت راکیش کمار، ممتا دیوی، اسمرتا دیوی، ببلی دیوی اور چندر ریکھا کے طورپر کی گئی ہے۔ یہ تمام ناگری ڈوڈہ کے رہنے والے تھے۔

وزیراعظم کے دفتر میں مرکزی وزیرمملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے سڑک حادثہ کے متاثرین کو ضروری مدد کی پیشکش کی ہے۔ وہ کٹھوعہ۔ادھم پور حلقہ سے رکن پارلیمان ہیں۔

ڈاکٹر سنگھ نے ٹوئٹر پر کہا کہ ڈوڈہ کے راگی نالہ میں ہوئے افسوسناک میں بیش قیمتی زندگیوں کے نقصان سے دکھی ہوں، میں ابھی حالانکہ آسام میں ہوں لیکن ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر ساگر ڈوئی فوڈ سے بات کی اور انتظامیہ کی فوری کارروائی کی تعریف کی ہے۔