میری انتظامیہ میں سائنسی طریقے سے ہوں گے کام: بائیڈن

نو منتخب امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا، مجھے امید ہے کہ قابل تجدید توانائی اور کینسر تحقیقی اداروں میں سائنسی ترقی ہوگی۔

واشنگٹن: امریکہ کے نو منتخب صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ ان کے دفتر میں انتظامی کام سائنسی طریقے سے ہوں گے۔

مسٹر بائیڈن نے سنیچر کو کہا ’’میری انتظامیہ میں سائنسی طریقے سے کام ہوں گے۔ مجھے امید ہے کہ قابل تجدید توانائی اور کینسر تحقیقی اداروں میں سائنسی ترقی ہوگی‘‘۔

انہوں نے کورونا وائرس وبا کے تعلق سے تشویش کا اظہار بھی کیا۔

اس سے قبل جمعہ کو مسٹر بائیڈن نے جینیاتی ماہر ایرک لینڈر کو وائٹ ہاؤس دفتر کا سائنس اور ٹیکنالوجی پالیسی کے ڈائریکٹر کے طور پر نامزد کیا ہے. انہوں نے سائنسی کام کے سلسلے میں مسٹر لینڈر کی تعریف بھی کی۔