پیر, مارچ 27, 2023
Homeخصوصینائیجیریا میں کسانوں کا قتل عام، 110 کسان ہلاک

نائیجیریا میں کسانوں کا قتل عام، 110 کسان ہلاک

نائیجیریا میں ایک قتل عام میں 110 افراد ہلاک ہوگئے۔ عینی شاہدین کے مطابق موٹرسائیکلوں پر سوار کچھ بندوق برداروں نے کھیتوں میں کام کرنے والے مرد اور خواتین کسانوں پر حملہ کیا۔ حملے کے بعد بہت ساری خواتین کو بھی اغوا کرلیا کیا گیا۔

ابوجا: نائیجیریا کے شمال مشرقی علاقے میں ایک قتل عام میں کم از کم 110 افراد ہلاک ہوگئے۔ ہلاک ہونے والوں میں زیادہ تر کسان شامل ہیں۔ اتوار کے روز افسران نے یہ اطلاع دی۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق یہ ہلاکتیں ہفتہ کے روز دوپہر سے قبل تشدد زدہ صوبے بورنو کے علاقے میدوگوری کے قریب کوشوبے نامی گاؤں میں ہوئی ہیں۔ اس واقعہ میں بنیادی طور پر کسانوں کو نشانہ بنایا گیا۔

عینی شاہدین کے مطابق موٹرسائیکلوں پر سوار کچھ بندوق برداروں نے کھیتوں میں کام کرنے والے مرد اور خواتین کسانوں پر حملہ کیا۔ حملے کے بعد بہت ساری خواتین کو بھی اغوا کرلیا کیا گیا۔

ابھی تک کسی دہشت گرد گروہ نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔ نائجیریا میں عام طور پر بوکو حرام اور اسلامک اسٹیٹ ان ویسٹ افریقہ (آئی ایس ڈبلیو اے پی) کہلانے والی تنظیموں نے حالیہ برسوں میں ایسے حملے کیے ہیں۔

خیال کیا جاتا ہے کہ یہ دونوں دہشت گرد گروہ افریقی خطے میں کافی سرگرم ہیں اور انہوں نے گذشتہ ایک دہائی میں 30 ہزار سے زیادہ افراد کو ہلاک کیا ہے جبکہ نائجر، چاڈ اور کیمرون سمیت دیگر افریقی ممالک میں 2 لاکھ سے زیادہ افراد کو پناہ لینے پر مجبور کیا ہے۔

Stay Connected

1,388FansLike
170FollowersFollow
441FollowersFollow
RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Stay Connected

1,388FansLike
170FollowersFollow
441FollowersFollow

Most Popular

Recent Comments