اغوا کے 4 ماہ بعد پاکستانی صحافی گھر لوٹا

پاکستان میں چار ماہ پہلے اغوا ہوئے مشہور صحافی...

راہل گاندھی نے چھتیس گڑھ میں ’آواس نیائے یوجنا‘ کیا لانچ

کانگریس لیڈر راہل گاندھی پیر کے روز چھتیس گڑھ...

پاکستان: سڑک حادثے میں آٹھ افراد ہلاک، 11 زخمی

پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا میں ایک وین کھائی میں گر گئی، جس کے نتیجے میں 8 افراد ہلاک اور 11 زخمی ہوگئے۔

اسلام آباد: پاکستان میں خیبر پختونخوا صوبے کے ضلع نوشہرہ میں پیر کے روز ایک وین گہری کھائی میں جا گری جس سے آٹھ افراد کی موت ہو گئی اور دیگر 11 افراد زخمی ہو گئے۔ 

نوشہرہ کے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نور ولی خان نے میڈیا کو آج یہاں بتایا کہ ایک گھماؤدار موڑ پر وین ڈرائیور نے کنٹرول کھو دیا جس سے یہ حادثہ ہوا۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس، راحت اور بچاؤ ٹیم موقع پر پہنچی اور زخمیوں کو نزدیکی اسپتال میں داخل کروایا۔

اس حادثے میں ایک خاتون اور ایک بچے سمیت آٹھ افراد کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔

× Join Whatsapp Group